کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں چینی بجلی گھر چلانے والی کمپنیوں سے اسی ماہ کہہ دے گی کہ وہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں میں درآمدی کے بجائے بتدریج تھر کے خطے سے نکالا جانے والا مقامی کوئلہ استعمال کریں۔ اویس لغاری نے کہا کہ اس سے درآمدات پر لاگت کی مد میں پاکستان کو سالانہ 200 ارب روپے (قریب 700 ملین ڈالر) کی بچت ہوگی, بجلی کی پیداواری لاگت کم ہو گی، ملکی صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی کم ہو جائے گی، انہوں نے کہا، ʼʼہمیں امید ہے کہ ایسا کرنے سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ڈھائی روپے تک کی کمی لائی جا سکے گی۔‘‘ برطانوی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کے انتظام میں کام کرنے والے بجلی گھروں میں سے جو پاور پلانٹ کوئلے سے چلتے ہیں، ان میں ملک میں درآمد کردہ کوئلے کے بجائے آئندہ بتدریج مقامی کوئلہ استعمال کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ملک میں چینی پاور پلانٹ چلانے والے ادارے اب کوئلے کی مقامی پیداوار کو استعمال کرنے کا طریقہ کار اپنا لیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ممکنہ طور پر اسی مہینے بیجنگ کے ساتھ اس بارے میں مذاکرات بھی شروع کر سکتا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں دیے گئے چینی قرضوں کی ʼʼری پروفائلنگ‘‘ کی جائے۔ اویس لغاری آئندہ دنوں چین کا دورہ کرنے والے اس پاکستانی وفد میں شامل ہوں گے، جو توانائی کے ملکی شعبے کے ڈھانچے میں اصلاحات سے متعلق مشاورت کے لیے بیجنگ جائے گا۔ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں یہ وہ اصلاحات ہیں، جن کا اسلام آباد حکومت کو مشورہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے انتہائی حد تک مقروض ملک پاکستان کی حکومت کو یہ مشورہ 7 ارب ڈالر کے اس تازہ ترین مالیاتی بیل آؤٹ پیکج کے پس منظر میں دیا گیا ہے، جس پر اطراف کے مابین ابھی گزشتہ ہفتے ہی اتفاق رائے ہوا تھا۔
کراچیامریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کےبحران کاحل مزیدفوجی آپریشن میں نہیں...
لاہور افغانوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
ڈھاکہبنگلہ دیش میں فوجی افسران کو امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے گئے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ فیضان عثمان کی بازیابی اور اغوا کاروں کیخلاف...
کراچی ایف آئی اے امیگریشن کراچی نےمبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ملزم کو...
پشاورخیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی علی امین...
نیو یارک پاکستانی امریکن تنظیم “ پاکستانی-امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” جو ‘PAKPAC’کے نامُ سے بھی پہچان رکھتی...
اسلام آبادوفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت مسٹر الیکسی...