ٹرمپ کی کمپنی کے حصص میں 13فیصد اضافہ

22 جولائی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے سازگار خبروں کے بعد ٹرمپ کی کمپنی ’’ٹرمپ میڈیا اسٹاک‘‘ کے حصص 13فیصد بڑھ گئے، ٹرمپ میڈیا اسٹاک کے حصص 31ڈالر سے بڑھ کر 35ہوگئے ۔گزشتہ ہفتے ٹرمپ میڈیا اسٹاک کے حصص میں تیزی سے اتار چڑھائو دیکھا گیا ، ابتداء میں حصص میں اضافہ زیادہ دیکھا گیا اور یہ 40ڈالر سے بھی بڑھ گئے تاہم کچھ منفی اشاریوں کے بعد ٹرمپ میڈیا اسٹاک کے حصص 35ڈالر پر بند ہوئے۔