اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے باقی عمر تحریر و تدریس کیلئے وقف کر دی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیصلہ کسی دبائو کا نتیجہ ہے نہ کسی پارٹی میں جانیکا ارادہ ، خدمت کا موقع فراہم کرنے پر عمران خان کا مشکور ہوں، انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ نہ کسی دباو کا نتیجہ ہے نہ ہی کسی اور پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے،سیاست سے علیحدگی کا اعلان وقت اور عمر کے تقاضے کی وجہ سے کیا ہے، بطور وزیر تعلیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب بنایا ، بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا، پی ٹی آئی اور حلقے کے ووٹرز کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دو مرتبہ نمائندگی کا شرف بخشا۔
اسلام آباد بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...
اسلام آ باد فیڈرل گو ر نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤندیشن کے ساتھ انضمام...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
لندن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور عمران خان پاکستان...