کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافیوں و تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپس پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں حکومت رٹ باقی نہیں رہی، مشکلات اور سیکورٹی خدشات بڑھنے پر سیاسی و فوجی قیادت نے نئے اور بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، مذاکرات سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن آسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں سینئر صحافی طاہر خان، سینئر صحافی رسول داوڑ ، سینئر صحافی احسان ٹیپو محسوداور سینئر صحافی افتخار فردوس شریک تھے۔ سینئر صحافی طاہر خان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپس مضبوط ہوئے ہیں، ماضی کی طرح اب کالعدم ٹی ٹی پی کو اب امریکی ڈرون حملوں کا خطرہ نہیں رہا ہے، افغانستان پر طالبان حکومت کے بعد ٹی ٹی پی کے تمام لوگ جیلوں سے باہر نکل آئے ہیں، ٹی ٹی پی کے پاس اب اسلحہ، افرادی قوت اور پیسہ ہے اس لیے پاکستان کیلئے چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔طاہر خان نے کہا کہ افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے معاملہ میں کچھ حد تک کردار ادا کیا مگر مسئلہ حل نہیں ہوا، پاکستان نے افغان طالبان حکومت کی تجویز پر ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیے جو ناکام ہوگئے، افغان طالبان چاہیں تو حالات میں بہتری آسکتی ہے، افغان طالبا ن بندوق کے زور پر ٹی ٹی پی کو نہیں روک سکتے۔ طاہر خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مذاکرات ہی ایک حل ہے، افغان حکومت کے ساتھ اعتماد سازی کی جائے تو پہلے کی طرح مذاکرات میں مدد کرسکتی ہے، مذاکرات کا آپشن اب بھی موجود ہے اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ سینئر صحافی افتخار فردوس نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع میں حکومت کی رٹ باقی نہیں رہی ہے، ان علاقوں میں طالبان نے اپنی چیک پوسٹیں قائم کرلی ہیں، سیاسی صورتحال قومی سلامتی کے ساتھ مکس ہوگئی ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ کی بات کا مطلب سیاسی احساسات کے طور پر لیا جاتا ہے، 2014ء میں اشرف غنی کی حکومت میں بھی افغان سرحد پر ایسی صورتحال نہیں تھی جیسی آج ہے، افغانستان میں لڑنے والے پانچ سے چھ ہزار لوگ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں فعال ہیں۔ افتخار فردوس کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان طالبان کو ٹی ٹی پی کے ساتھ ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے کہتا ہے تو وہ تیار ہیں۔
کراچیامریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کےبحران کاحل مزیدفوجی آپریشن میں نہیں...
لاہور افغانوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
ڈھاکہبنگلہ دیش میں فوجی افسران کو امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے گئے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ فیضان عثمان کی بازیابی اور اغوا کاروں کیخلاف...
کراچی ایف آئی اے امیگریشن کراچی نےمبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ملزم کو...
پشاورخیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی علی امین...
نیو یارک پاکستانی امریکن تنظیم “ پاکستانی-امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” جو ‘PAKPAC’کے نامُ سے بھی پہچان رکھتی...
اسلام آبادوفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت مسٹر الیکسی...