کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے اور جنوبی افریقا کے لئے فلائٹ آپریشن کی بندش کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر چٹاگانگ ٹیسٹ ادھورا چھوڑ کر دو دن پہلے وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ورنن فلینڈر پیر اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے۔ وہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا سے جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ قبل ازیں انہیں پہلے ٹیسٹ کے بعد یکم دسمبر کو ڈھاکاسے کیپ ٹاؤن روانہ ہونا تھا۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم دوسرا ٹیسٹ کھیل کر ڈھاکا سے کراچی پہنچے گی جہاں ویسٹ انڈیز کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔ امکان ہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتا ق اور دیگر سپورٹ اسٹاف ویسٹ انڈیز کی سیریز میں بھی خدمات انجام دے گا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بھی پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ اپ ہو گا ۔ بیٹنگ اور بولنگ کے عارضی کوچز کی تعیناتی کی جائے گی ۔ قومی ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو بھی عبوری مدت کے لئے بیٹنگ کوچ بنانے کی تجویز ہے۔ نیشنل ہائی پرفارمنس میں بولنگ کوچ کا عہدہ خالی ہے ۔ سابق فاسٹ بولر عمر گل کو وقتی طور پر قومی ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی ذمےداریاں دی جا سکتی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لئے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی ۔سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں ۔ پاکستان ٹیم کے مستقل کوچز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اشتہار دے گا۔ پی ایس ایل کے دوران کوچنگ کی تقرری کا پراسس مکمل کرکے آسٹریلیا کی ہوم سیریز سے مستقل کوچز لگائے جائیں گے۔ پی سی بی ہیڈ کوچ،بیٹنگ اور بولنگ کوچز کے عہدے مشتہر کرے گا۔
راولپنڈی راولپنڈی چیمبر کے صدر ندیم رئوف نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فارما سیوٹیکل پر عائد سترہ...
اسلام آباد آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و...
اسلام آباد اسلام آباد چیمبرکے وفد کاشکیل منیر کی قیادت میں ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کینٹ کا دورہ کیا اور...
راولپنڈی سمال ڈ یمز کسانوں کے لیے پانی کی کمی کو پورا کر نے کے لیے ایک سود مند ذریعہ ہے تا ہم ان کو مزید فعال...
راولپنڈی ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر نے کہا ہے کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں کھیل کے...
ممبئی دسمبر2021میں وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد آنے...
ویانا آسٹریا کے شہر کلاگن فُرٹ میں’جرمن زبان میں لکھے جانے والے’’ ادب کے دن ‘‘ کے46ویں ادبی اجتماع کے...
لاس اینجلس ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر پچھلے دو ہفتوں سے فلم ’ہسل‘سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں...