کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایچ آر ڈپارٹمنٹ بلوچستان کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال اگلے دو تین دن میں شوکاز جاری کررہا ہے۔ انہیں تین سے زائد سنگین الزامات کا سامنا ہے۔بلوچستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نے بھی فیصل اقبال کے بارے میں رپورٹ پی سی بی کو بھیج دی ہے۔ ان کی عدم موجودگی میں راج ہنس کو عارضی مدت کے لئے کوچ بنایا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ شوکاز تیاری کے آخری مرحلے میں ہے اور پیر یا منگل کو فیصل اقبال کو میل کو کردیا جائے گا۔ سنگین الزامات کی پاداش میں انہیںملازمت سے بھی ہاتھ دھونا پڑ اسکتے ہیں۔ اس سے قبل ندیم خان اور جنید ضیاء پر مشتمل کمیٹی نے فیصل اقبال اور ٹیسٹ کرکٹر حارث سہیل کے درمیان لڑائی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ مبینہ طور پر کھلاڑیوں اور فیصل اقبال کے درمیان گالی گلوچ ہوئی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی سکون کے لئے چھٹیاں درکار ہیں۔ اس دوران انہوں نے ٹی ٹین لیگ سے معاہدہ کیا اور بیرون ملک جانے کی چھٹی لینے کی بھی زحمت نہیں کی۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر سخت ناراض ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کوچ پی سی بی سے ملازمت کرتے ہوئے کوئی اور معاہدہ نہیں کرسکتا۔ فیصل اقبال نے معاہدے کے بارے میں پی سی بی انتظامیہ کو اطلاع نہیں دی اور بیرون ملک جانے کے لئے چیف ایگزیکٹیو سے چھٹی لینے سے بھی گریز کیا۔ تحقیقاتی رپورٹ اور منیجر کی رپورٹ کو سامنے رکھ کر ایچ آر ڈپارٹمنٹ شو کاز نوٹس تیار کررہا ہے۔
سکھر انٹرنیشنل فوڈ چین ہوٹل پر مشتعل افراد کا حملہ،تھانہ آباد میں سرکار کی مدعیت میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت...
شہدادپور تعلقہ شہدادپور کے پولیس تھانے سرہاڑی کے گوٹھ عبداللطیف اُنڑ میں مکان کی دیوار گرنے سے باہر کھیلتے...
پڈعیدن پڈعیدن سمیت ضلع نوشہروفیروز کے مختلف شہروں اور گردو نواح میں آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش شروع...
حیدرآباد ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ،سوشل میڈیا رپورٹس پر آئی جی ریلویز نے حیدرآبادریلوے...
میہڑ دادو میں مسلسل 3ماہ تک ڈیوٹیوں سے غائب رہنے والے 2ہیڈ کانسٹیبل سمیت 7پولیس اہلکار ملازمت سے ہاتھ دھو...
جیکب آباد جیکب آبادمیں عید کے دن بھی شہری محفوظ نہ رہے،رہزنی کی وارداتیں، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو...
سکھر سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں ابر رحمت برسنے لگا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لوگوں نے سکون...
کراچی ہاکی میں نئی خشک ٹرف متعارف کرائی گئی ہے ۔ اس ٹرف پر پانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جنوبی افریقا میں یہ ٹرف ایک...