کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) جونیئر ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستانی ٹیم کی پر فار منس معیاری نہیں رہی، گول کیپنگ کا شعبہ متاثر کن ثابت نہیں ہوا، جبکہ فاروڈز کے گول کرنے کی صلاحیت بھی سوالیہ نشان بنی رہی ،گروپ کے تین میچوں میں گرین شرٹسنے چھ گول بنائے اور اس کے خلاف بارہ گول ہوئے۔ہیڈ کوچ دانش کلیم نے بھارت سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں نے اپنا عالمی میچ ہیاس ایونٹ میں کھیلا، مضبوط گروپ ہونے کے باوجود ہماری ٹیم نے جرمنی اور ارجنٹائن کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا، ناکامی میں اصل مسئلہ کھلاڑیوں کی ناتجربے کاری ہے، ورلڈ کپ سے قبل نہ تو ہمیں کوئی انٹر نیشنل سیریز ملی اور نہ ہوم گرائونڈ پر ہمیں غیر ملکی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، رضوان علی اور رانا وحیدبلاشبہ ہماری نئی اور اچھی دریافت ہیں، ملک میں ہاکی کو اگر حکومتی سر پرستی نہ ملی تو اس سے مزید نقصان ہوگا،فیڈریشن جونیئر ٹیم کے لئے غیر ملکی دورے کا اہتمام کرے تاکہ انہیں عالمی معیار کے مقابلوں کا تجربہ مل سکے، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ نظر آرہا ہے۔ ان میں کچھ کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگ میں شر کت کرائی جائے تو ان کے کھیل میں نکھار آسکتا ہے۔
راولپنڈی راولپنڈی چیمبر کے صدر ندیم رئوف نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فارما سیوٹیکل پر عائد سترہ...
اسلام آباد آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و...
اسلام آباد اسلام آباد چیمبرکے وفد کاشکیل منیر کی قیادت میں ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کینٹ کا دورہ کیا اور...
راولپنڈی سمال ڈ یمز کسانوں کے لیے پانی کی کمی کو پورا کر نے کے لیے ایک سود مند ذریعہ ہے تا ہم ان کو مزید فعال...
راولپنڈی ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر نے کہا ہے کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں کھیل کے...
ممبئی دسمبر2021میں وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد آنے...
ویانا آسٹریا کے شہر کلاگن فُرٹ میں’جرمن زبان میں لکھے جانے والے’’ ادب کے دن ‘‘ کے46ویں ادبی اجتماع کے...
لاس اینجلس ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر پچھلے دو ہفتوں سے فلم ’ہسل‘سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں...