پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ہرارے سے نمیبیا روانہ

29 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اتوار کو ہرارے سے نمیبیا کے لیے روانہ ہوگئی جہاں سے وہ براستہ مسقط پاکستان پہنچے گی۔ پی سی بی کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےعمان سے پاکستان کے لیے فلائٹ کی بکنگ کرائی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کےلیے زمبابوے گئی تھی تاہم کورونا خطرات اور سفری بندشوں کے باعث ایونٹ ختم کردیا گیاہے۔ دوسری جانب زمبابوے میں موجود سری لنکا کی چھ خواتین کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔