سندھ گورنر کپ گالف ٹرافی شبیر اقبال کے نام

29 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنر کپ اوپن گالف چیمپئن شپ میں پروفیشنل ٹائٹل گالفر شبیر اقبال نے جیت لیا۔ ڈی ایچ اے کراچی میں اتوار کو ٹورنامنٹ کے آخری دن دوسرے نمبر پر مطلوب احمد جبکہ تیسری پوزیشن منہاج مقصود نے حاصل کی۔ مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈھائی کروڑ روپے کے انعام رکھے گئے تھے۔گالف کی پروموشن جاری رہے گی۔ ایشین گالف ٹور کی تیاری کریں ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔