پاکستان کپ فٹبال: لسبیلہ اسٹوڈنٹس کامیاب

29 نومبر ، 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لسبیلہ اسٹوڈنٹس ایف سی نے پاکستان کپ فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ میں فرینڈز ایف سی کو 3-0 سے شکست دیدی۔ ماشا یونائیٹڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبیسڈر کے تعاون سے الفلاح فٹبال گراؤنڈنارتھ ناظم آباد میں ہونے والے ایونٹ میں ناک آؤٹ کی بنیاد پر 16 ٹاپ کلاس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔