قومی ڈپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپئن شپ آج سے شروع

29 نومبر ، 2021

کراچی، ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹرڈپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئن شپ پیر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان آرمی ، پاکستان نیوی ، پاکستان ائیر فورس ، پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں ۔ پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔