فرحان اور نتالیہ نے رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

29 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرحان الطاف نے زین نواب کو شکست دیکرویسٹ بری رینکنگ مینز سنگلز جبکہ نتالیہ نے زینب کو ہرا کر لیڈیز سنگلز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ ڈی اےکریک کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں فرحان الطاف نے زین نواب کو4-6، 7-5اور 10-5 سے شکست دی۔ لیڈیزسنگلز کے فائنل میں تنالیہ زمان نے زینب علی کو ، جونیئرز انڈر 17سنگلز کے فائنل میں راحم وقار، انڈر 5 1کے فائنل میں سمیرزمان نے فتح حاصل کرلی۔