ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے،عطا تارڑ

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رؤف حسن پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں جہاں وہ ساڑھے 7لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے، تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات یہاں باہر جارہی تھیں اور کچھ باہر سے یہاں آرہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ انکےکے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت بھی مکمل ہو گئی ہے۔