چینی ماہرین کلائوڈ بیسڈ ارلی وارننگ سسٹم لگانے کے لیے پاکستان کا دورہ کرینگے

25 جولائی ، 2024

بیجنگ (اے پی پی)چین اور پاکستان کے درمیان موسمیاتی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون میں اضافہ کے حوالے سے چینی ماہرین موسمیات کلائوڈ بیسڈ ارلی وارننگ سسٹم (سی ای ڈبلیو ایس) کی تنصیب اورتعاون کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔گوادر پرو کے مطابق موسمیاتی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کیلئے پاکستان میں کلائوڈ بیسڈ ارلی وارننگ سسٹم (سی ای ڈبلیو ایس) کے اطلاق سے متعلق تربیتی ورکشاپ چین کے شہر بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق سات روزہ ورکشاپ میں محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی)کے 20 افسران اور ماہرین تربیت اور معلومات کے تبادلے کیلئے جمع ہوئے۔