عمران خان سے منسوب بیان کی قانون کی نظر میں دھیلے کی بھی وقعت نہیں، لطیف کھوسہ

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے منسوب بیان کی قانون کی نظر میں دھیلے کی بھی وقعت نہیں ہے، یہ بیان کسی انداز سے عمران خان سے متصور نہیں کیا جاسکتا۔ایک انٹرویو میں لطیف کھوسہ نے کہا سیاسی قائدین کو غدار قرار دینے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے، خواجہ آصف سے کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ریحانہ ڈار سے ہارنے کے بعد بھی وزیر بنے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ کسی تنصیبات پر چڑھ دوڑیں ۔