امریکی صدر نے پاکستان کیلئے 101 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے،ڈونلڈ لو

25 جولائی ، 2024

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لو کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے10کروڑ10لاکھ ڈالر پاکستان کیلئے امداد کی درخواست کی گئی ۔ڈونلڈلو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے، امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے10کروڑ10لاکھ ڈالر پاکستان کیلئے امداد کی درخواست کی گئی ۔امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ امدادی رقم پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ، اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کیلئے دی جائے گی، رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ڈونلڈ لو نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورتحال پر تشویش ہے، جب تک افغانوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جائے گا طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، طالبان حکومت تمام امریکی شہریوں کو رہا کرے۔