کراچی(این این آئی)پختونخوا میپ کے سربراہ، رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اعلیٰ جج کے ساتھ اپنی بدگمانیوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرے گی۔ایک انٹرویو کے دوران جب محمود خان اچکزئی سے، جو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے جانے جانے والے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ بھی ہیں،سے جب چیف جسٹس عیسیٰ کے خلاف پی ٹی آئی کے اقدامات کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بالکل واضح تھے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر عمران خان کے اعتراضات اور چیف جسٹس پر عدم اعتماد کے بارے میں پی ٹی آئی کے بار بار اظہار خیال پر بات کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے واضح طور پر کہا کہ پی ٹی آئی ایسی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ جب اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی نئی لہر کے خلاف اس جمعے کو ایک بڑے احتجاج کا منصوبہ بنا رہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج کی حمایت کریں گے۔
گوجرانوالہ گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر 2بھائیوں سمیت 4افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔مقتولین کو اس...
اسلام آباد الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت کامعاملہ ، ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر...
پشاورخیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، مشعال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کا معاون بنایا جائے گا۔...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
ڈھاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی کوششوں میں مدد دینے کا...
واشنگٹن ریاست فلوریڈا میں ایک مبینہ حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بال بال بچ گئے جب کہ حملہ آور کو حراست...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے پی بی 36 میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ری پولنگ کے خلاف اپیل مسترد...
اسلام آ باد امریکا کے قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ امریکی...