اسلام آباد (آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں ہے، جس جماعت کی مخصوص نشستیں بنتی ہیں اسے ملنی چاہئیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا اگر ہمارے ووٹ نہیں تو ہمیں بھی نہیں ملنی چاہئیں ۔ پیپلزپارٹی نہ ہوتی تو تین سال پہلے پی ٹی آئی پر پابندی لگ چکی ہوتی، پیپلزپارٹی نہ ہوتی تو تین سال پہلے ہی یہ دہشتگرد ڈکلیئرڈ ہو چکے ہوتے، پیپلزپارٹی نہ ہوتی تو شاید یہ الیکشن بھی نہ ہوتے۔ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعت کے طور پر ڈیل کرنا چاہئے، پیپلزپارٹی کی سوچ ہے کہ جس سیاسی جماعت کا رویہ آمرانہ ہے اس کو قومی دھارے میں آنے کا موقع دینا چاہئے۔