لاہور(صباح نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، اعظم سواتی، مسرت جمشید، حافظ فرحت عباس سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کردی۔ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے عمر ایوب ،اسد عمر ،فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، عسکری ٹاور حملہ کیس میں فواد چوہدری عبوری ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مزید مہلت مانگ لی، تفتیشی افسر نے کہا کہ عمر ایوب،حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کے تحریری بیانات جمع نہیں ہوئے ، پچھلے ہفتے ہم محرم کی ڈیوٹی میں مصروف رہے لہذا مزید مہلت فراہم کی جائے۔جج خالد ارشد نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ تاریخ پر تمام درخواست ضمانتوں پر ہر صورت فیصلہ کر دوں گا پولیس نے مجھے یو ایس بی دی ہے، وہ تمام ویڈیوز میں نے دیکھی ہیں، تمام ملزمان نے لیڈروں کی طرح تقریریں کی ہیں، جن ملزمان نے عبوری ضمانتوں میں بیان نہیں جمع کروایا میں ان کی ضمانتیں خارج کرتا ہوں۔اس موقع پر عمر ایوب کے وکیل ایوب مسعود چشتی نے جج ارشد جاوید پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔وکیل نے کہا کہ جج بن کر کیس سنیں گے تو ہم دلائل دیں گے ورنہ ہمارا کیس ٹرانسفر کر دیں، ہم اس عدالت کی عزت کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہمارے ساتھ زیادتی کریں۔جج خالد ارشد نے ملزمان سے مکالمہ کرتے ہوئے بتایا کہ آپ چیزوں کا استحصال کررہے ہیں، ملزمان کے وکلا بحث کریں ورنہ میرٹ پر فیصلہ کروں گا ۔اس پر وکلا نے کہا کہ ہمیں دلائل دینے کی مہلت دی جائے، جج نے ریمارکس دیئے کہ ڈیرھ سال سے یہی چل رہا ہے، کتنی بار دلائل کا موقع دے چکا ہوں، سب ملزمان کے وکلا دلائل مکمل کریں۔بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے وکلا کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت اور فواد چوہدری، اعظم سواتی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی 2 اگست تک توسیع کردی۔
دہلی بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجر یوال کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی مقدمے میں ضمانت...
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں متحدہ مجلس علماء اور مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھارتی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل2024کی...
لاہور لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد...
سانگلہ ہل مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن پر متحد ہو کر عوامی...
لکھنؤ بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے2021میں مذہب کی تبدیلی سے متعلق ایک کیس میں معروف اسلامی سکالر...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں مودی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے...
پشاور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم یہاں غریب سائلین کوچھوڑ کر سیاسی...
ریاض سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک سکول کو اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے...