کراچی(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کسی کو ووٹ دیتے ہیں نتیجہ کسی اور کے حق میں نکلتا ہے، ملک میں آئین کی بالادستی اور رول آف لا کا مسئلہ ہے، آئی پی پیز کے مسئلے پر اب آوازیں اٹھ رہی ہیں، 1984سے آئی پی پیز کے یہ معاہدے چلے آرہے ہیں،ہم آئی پی پیز کے معاہدے کو قبول نہیں کرتے وقت آگیا ہے لوگ اب گھروں سے انصاف کیلئے نکلیں یہ بجلی کے بل نہیں یہ ایٹم بم ہیں کسی صورت میں ظالمانہ ٹیرف قبول نہیں ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے وکلا کی بڑی تاریخ ہے رول آف لا کے حوالے سے،یہاں اس بار ہم نے دیکھا فارم 47 کا استعمال کرکے ان لوگوں کو جتوایا گیا جنہیں کوئی جانتا بھی تھا۔جعلی طریقے سے یہاں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو جتوایا گیا فارم سینتالیس کے جعلی مینڈیٹ کو نہیں مانتے ہم نے تحریک شروع کی ہے آپ لوگوں کو تحریک کا ساتھ دینا ہوگا ہم گلی گلی محلوں میں جائیں گے لوگوں تک پیغام پہنچائیں گے جماعت اسلامی ہی ان مشکلات سے ملک کو نکال سکتی ہے یہ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر اشرافیہ کا عذاب مسلط ہے ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...