ڈیرہ اسمٰعیل خان میں فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ،ماں زخمی

25 جولائی ، 2024

ڈی ا ٓئی خان (اے پی پی)ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مخالفین نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے پر فائرنگ کر دی جس سے بیٹا جاں بحق جبکہ ماںمعجزانہ طور پر بچ گئی ۔اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا۔مدعی مقدمہ صابرشاہ کے مطابق اس کی والدہ اوربھائی موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی ،جس سے میرابھائی حکم خان جاں بحق اوروالدہ شدید زخمی ہوگئے۔ قتل کاالزام مخالفین عنات اورعبدالحمید پر عائد کیا گیاہے۔