پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں پر شرپسندوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور میں بھی پولیس پر شرپسندوں نے حملہ کیا ہے۔پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں پر شرپسندوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک اہلکار زخمی ہوگیا،چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے شرپسند فرار ہوگئے، فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔