بلوچستان :تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2ریکارڈ

25 جولائی ، 2024

کوئٹہ (جنگ نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا شدت4.2اور گہرائی 35کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز تربت سے 24کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔