لاہور(آئی این پی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9مئی جلائو گھیرائو کے7مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں5اگست تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ویڈیو لنک پر شاہ محمود قریشی کی حاضری مکمل کی۔بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اگست تک توسیع کردی۔یاد رہے کہ 26 جون کو پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو سانحہ 9 مئی میں دہشتگردی سمیت 7 مقدمات میں قصور وار قرار دے دیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جلا ئوگھیرا ئواور پر تشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خارجہ کو ساتوں مقدمات میں قصور وار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے