نیپال ،چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ، 18افراد ہلاک

25 جولائی ، 2024

کھٹمنڈو (صباح نیوز)نیپال میں طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں18افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساریا ائیرلائن کا طیارہ کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرحادثے کا شکار ہوگیا، طیارے میں کریو ممبران سمیت 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی جبکہ حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا۔