بنگلہ دیش ویمنز ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

25 جولائی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ دمبولا میں کھیلے گئے گروپ میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر191رنز بنائے۔ مرشدہ خاتون 80 اورکپتان نگار سلطان 62رنز بناکر نمایاں رہیں اور ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کرداراداکیا۔ ہدف کےتعاقب میں ملائیشین ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 77رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش نے ملائیشیا کو 114رنز سے شکست دیدی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ ایشیا کپ کے لاسٹ فور کے میچز جمعے کو کھیلے جائیں گے جبکہ اتوار کو فائنل کھیلا جائے گا۔