کراچی (صباح نیوز) جعلی ویزے اور جعلی پاسپورٹ پر عراق جانے والے درجنوں پاکستانی عراق میں پکڑے گئے ۔ جنہیں ڈی پورٹ کردیا گیا ۔متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندیاں سخت کردیں سندھ حکومت نے انسانی اسمگلنگ ،جعلی پاسپورٹ اور جعلی ویزا میں ملوث کمپنیوں اور ٹریول ایجنسیوں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا ۔ ایسی کمپنیوں پر پابندی لگائی جائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت ذوالفقار شاہ نے شاہراہِ فیصل پر دنیا ٹریول اینڈ ٹورز کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی سابق رکن صوبائی اسمبلی عبد الرشید گلشن اقبال ٹان کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد جماعت اسلامی کے رہنما اور دنیا ٹریول اینڈ ٹورز کے سی ای او حافظ فرحان احمد وقاص اعظمی اور نوید نون نے بھی خطاب کیا ۔