کوٹلی(نمائندہ جنگ ) آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے یونیورسٹی آف کوٹلی کے3 اعلی عہداروں کو اختیارات کے ناجائز استعمال ، اقربا پروری اور جعلسازی پر گرفتار کرکے سیف ہائوس احتساب بیورو میرپور منتقل کر دیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز احتساب بیورو کی ٹیم نے کوٹلی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس، رجسڑار یونیورسٹی آف کوٹلی اور اکائونٹنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف میرٹ اور متعلقہ تعلیمی قابلیت کے مغائر اپنی تعیناتی بطور اسسٹنٹ پروفیسر کروائی ۔تقرری کے وقت ریکارڈ میں ردوبدل کرتےہوئے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی بطور اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس B 19 خلاف قواعد تقرری عمل میں لائی گئی ۔ رجسٹرار وقت نے اپنی تقرری بطور پروفیسر اکنامکس یونیورسٹی آف کوٹلی کرواتے وقت بیرون ملک سے حاصل کردہ ڈگریوں کی بنیاد پر ملازمت حاصل کی جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے Equallence حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن ملزم مذکور نے equallance حاصل نہیں کی۔ نیز ملزم نے تعیناتی کے وقت اپنا تجربہ بھی غلط ظاہر کیا ۔اسی طرح اکائونٹنٹ کی بھی تقرری خلاف قواعد عمل میں لائی گئی ۔ عامر خلیل کو ٹیسٹ انٹریو میں ناکام ہونے کے باوجود رجسٹرار وقت نے اسامی دوبارہ مشتہر کیے بغیر ہی اس کو اکائونٹنٹ تعینات کر دیا ۔ اس طرح ملزمان نے اختیارات کا نہ صرف ناجائز استعمال کیا بلکہ جعلسازی کے بھی مرتکب ہوئے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کو کشمیر اسمبلی کے...
آٹھ مقام جاگراں ویلی میں خوفناک آتشزدگی سے 10رہائشی مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ گاؤں شال میں رات تین...
سیری کھوئی رٹہ میں ٹریفک مسائل جوں کے توں ہو نے سے عوام، تاجر، راہگیر سخت پریشانی کا شکار ہیں، میلاد چوک سے...
ہٹیاں بالا لائن آف کنٹرول سے ملحقہ دو یونین کونسلوں چکوٹھی اور وادی کھلانہ کے متعدد تعلیمی اداروں میں...
میرپور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن، کونسلر میونسپل کارپوریشن میرپور راجہ عمران منیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن...
ہٹیاں بالا ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا نوید الحسن نے معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طاہر خان عرف طاہری...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے ہندو پجاری یتی نرسنگھا...
میرپور سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو آپس کی لڑائی ختم کر کے ملک و قوم کے...