مظفرآباد( جنگ نیوز)سابق چیئرمین ضلع زکوٰۃ مظفرآباد ریاض زرگر نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس نے موجودہ نازک صورتحال حال میں آزاد کشمیر بھر میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلیوں نکالنے کا فیصلہ دانشمندانہ اقدام ہے جس کی بھرپور تائید و حمایت کرتے میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ 27 جولائی کو نیلم ہونے والی کشمیر بنے گا پاکستان ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں۔مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے تحریک آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے جو قربانیاں دی اسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا آج ان کی جلائی ہوئی شمع کو کارکنان مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں آگے لے کہ بڑھ رہے ہیں اور یہ شمع بجھنے نہیں دی جائے گی اس وقت کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس کی خاطر لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں مگر کشمیری عوام اب بھی آزادی کے حصول کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور کشمیر شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ اس کا الحاق ہو گا۔
جہلم ویلی ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، میٹنگ میں ایس ڈی پی...
مظفرآباد دارالحکومت آزاد کشمیر میں مختلف تعلیمی اداروں صحت کے مراکز اور ہسپتالوں میں گزشتہ روز دس اکتوبر...