بیلا روس نےویزا فری اسکیم کا دائرہ بڑھادیا

25 جولائی ، 2024

منسک (نیوز ڈیسک) بیلاروس نے مغربی ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ویزا فری سکیم کا دائرہ کار 35ممالک تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ۔ بیلا روس کی نئی ویزا فری انٹری پالیسی کا اطلاق 19جولائی سے کردیا گیا ہے،جس کے تحت یورپی ممالک کے شہریوں کو بیلا روس میں بغیر ویزا 30روز تک قیام کی اجازت ہو گی اور ایک سال میں 90روز تک ویزے کے بغیررکنے کی اجازت ہو گی۔