انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلع جموں میں دو افراد کو گرفتار کر لیا

25 جولائی ، 2024

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ضلع جموں میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار نوجوانوں کے نام ارشد احمد علی اور فیاض احمد ڈار معلوم ہوئے ہیں۔ انہیں آزادی پسند سرگرمیوں سے متعلق ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ دونوں کو جموں کی خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔