مظفرآباد/نیلم(جنگ نیوز )آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام ضلع نیلم میں ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ریلیوں کی تیاری جاری ہے، سردار عثمان علی خان چیئرمین یوتھ ونگ کا دورہ نیلم جگہ جگہ کارکنوں کا استقبال کیا گیا۔ مسلم کانفرنس کے سینیر رہنمائوں و عہدیداران سے ملاقاتیں ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک، طالبات ونگ کی چیئرپرسن میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، طلباء بورڈ کے چیئرمین سید ثقلین فدا کاظمی ایڈووکیٹ، سابق امیدوار اسمبلی لوئر نیلم انجینئر یاسر کاظمی سکندر حبیب میر،ممبر ضلع کونسل امتیاز قریشی بھی ہمراہ تھے۔ گزشتہ روز چیئرمین یوتھ ونگ نے کنڈل شاہی میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیرحکومت شمیم علی ملک، طالبات ونگ کی چیئرپرسن میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، طلباء بورڈ کے چیئرمین سید ثقلین فدا کاظمی و دیگر نے شرکت کی۔ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یوتھ ونگ سردارعثمان علی خان نے کہا کہ نیلم میں ہونے والی ریلی تاریخ ساز ہوگی جس میں اہلیان نیلم بھرپو ر طریقے سے شرکت کرینگے اہلیان نیلم 27جولائی کو ریلی میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے پاکستان کیساتھ اپنی والہانہ محبت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کریں۔ آزادکشمیر کے اندر جو واقعات ہوئے بہت افسوسناک ہیں قابل مذمت ہیں۔ پاکستانی پرچم ہمیں دل و جان سے عزیز ہے پاکستانی پرچم جو ہے وہ غیرت وہمیت کی علامت ہے پاکستانی پرچم جو ہے وہ ایک ملک کا پرچم نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں موجود ایک خاص قسم کی سوچ اور فکر کا پرچم ہے۔ آج صورتحال ایسی ہے کہ ایک بار پوری قوت کے ساتھ اس پرچم کو سر بلند کرنے کا موقع آگیا ہے۔
جہلم ویلی ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، میٹنگ میں ایس ڈی پی...
مظفرآباد دارالحکومت آزاد کشمیر میں مختلف تعلیمی اداروں صحت کے مراکز اور ہسپتالوں میں گزشتہ روز دس اکتوبر...