احتساب عدالت نے ہٹیاں بالا معائوضہ سکینڈل کا فیصلہ سنا دیا

25 جولائی ، 2024

مظفراباد(جنگ نیوز ) احتساب عدالت مظفرآباد کا ایک اور بڑا فیصلہ، احتساب عدالت نے ہٹیاں بالا معاوضہ سکینڈل کا فیصلہ سنا دیا۔احتساب عدالت نے 16 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے 9 ملزمان کو عدم ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا۔ نجی بینکوں اور نیشنل بنک کے ملازمیں بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔ سابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ابرار اعظم اور اسسٹنٹ کمشنر سلیم اختر اعوان بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر احتساب بیورو سمیت حکومت کے حق اور مخالفت میں کمنٹس ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ بری ہونے والوں میں وسیم فاروق، عامر منظور، راجہ اعجاز، عابد حسین، ظہور احمد، فیاض احمد مغل، حنیف کھوکھر، سلیم اختر اعوان اور ابرار اعظم شامل ہیں۔ نو افراد کو شک کا فائدہ دے کر جرائم درج ریفرنس سے بری کر دیا گیا اور مذکوران کی حد تک ریفرنس خارج کر دیا گیا۔رہائی پانے والے ملزمان کو بار ضمانت سے بھی آزاد کر دیا گیا۔جج احتساب کورٹ نمبر ایک مظفرآباد محترمہ نگہت سلطانہ نے فیصلہ سنایا۔ 16مجرمان کو لاکھوں روپے جرمانے سمیت مختلف دفعات کے تحت تین تین سال کی قید سنائی گئی۔