سرینگر،مودی انتظامیہ نے مزید 4کشمیری ملازمین برطرف کردیئے

25 جولائی ، 2024

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں مودی انتظامیہ نے مزید چار کشمیری سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔ برطرف کئے گئے ملازمین میں ایک مقامی پولیس کانسٹیبل امتیاز احمد لون، جموں و کشمیر کے مقامی پولیس میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل مشتاق احمد پیر، محکمہ سکول ایجوکیشن میں جونیئر اسسٹنٹ بازل احمد میر اور محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ملازم محمد زید شاہ شامل ہیں۔ملازمین کی برطرفی کے حکمنامے میں کہا گیا کہ انہیں حق خود ارادیت کے حوالے سے تحریک کے بارے میں مثبت جذبات رکھنے کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔