سری نگر (اے پی پی )مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے میر گنڈ میں لوگوں نے مودی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بارہمولہ سرینگر شاہرہ بلاک کی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔مظاہرین نے جن میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل تھیں، اپنے علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف شاہراہ پر کئی گھنٹوں کا دھرنا دیا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی ۔ مظاہرین نے کہا کہ انہیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ انتظامیہ مسئلے کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہیں۔
جہلم ویلی ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، میٹنگ میں ایس ڈی پی...
مظفرآباد دارالحکومت آزاد کشمیر میں مختلف تعلیمی اداروں صحت کے مراکز اور ہسپتالوں میں گزشتہ روز دس اکتوبر...