سری نگر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی)نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے محاصروں اور تلاشی کی بلاجواز کاررائیوں کے ذریعے علاقے میں خوف و دہشت کا راج قائم کر رکھا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے جبرو استبداد کی کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز کی طرف سے حریت رہنمائوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی بڑے پیمانے پر ہراساں کیا جاتا ہے ، بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل ، گرفتاری، کشمیری ملازمین کی برطرفی اور شہریوں کی جائیدادوں کی ضبطی معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبانے کے لیے جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کو جنگی ہتھیارکے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے وکلا ءکی گرفتار ی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ان تمام لولوگوں کو خاموش کرانا چاہتا ہے جو اس کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو جابرانہ ہتھکنڈوں سے ہرگز دبایا نہیں جاسکتا، کشمیریوں کے حوصلے بھی بلند ہیں اور وہ شہداکے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کےلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیں۔
کراچی دکھی انسانیت کی خدمات عبادت کادرجہ رکھتی ہے ۔یہ بات سلطان آبادیونین کونسل نمبر7 کے سابق چیئرمین اور...
مظفرآباد پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا، مظفرآباد کا اسلام آباد سے زمینی راستہ مکمل بند۔ پبلک...
مظفرآباد وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے سابق چیئرمین زاہد امین ایڈووکیٹ...
میرپور سرپرست اعلیٰ آل آزاد کشمیر باربرز اینڈ بیوٹیشن ایسوسی ایشن، مرکزی صدر باربریونین میرپورحاجی محمد...
چناری چناری سے چکوٹھی جانے والی پراڈو گاڑی درنگ موڑ کے قریب حادثہ کا شکار ہو کر سیکڑوں فٹ بلندی سے دریائے...
کھوئی رٹہ وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ آزاد حکومت غریب اور نادار افراد کی معاونت کے لئے...
نئی دہلی نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی...
چناری ہٹیاں بالا بازار میں رانگ پارکنگ سے منع کرنے پر رکشہ ڈرائیور کا پولیس جوان پر حملہ، ٹریفک حوالدار کی...