بھارت دہشتگرد ملک ، مودی مسلمانوں کا قاتل ہے ،عامر غفار لون

25 جولائی ، 2024

مظفرآ باد(صباح نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ بار کو دہشتگرد قرار دینے اور ہائی کورٹ بار کے صدر نذیر رونگا،میاں عبدالقیوم اور سینئر وکیل وسابق سیکرٹری بار اشرف بھٹ کو پی ایس اے ایکٹ اور دیگر بوگس مقدمات میں گرفتار کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشتگرد ملک ہے اور گجرات کا قصائی نریندر مودی مسلمانوں کا قاتل ہے۔اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام پوری دنیا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انھوں نے اقوام عالم سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کی جانب سے وکلاءکو ہراساں کرنے کا نوٹس لے اور بھارت پر عالمی پابندیاں لگائے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ بار کے صدر نذیر احمد رونگا سمیت دیگر سینئر وکلاءکو بھارتی حکومت نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جو انتہائی افسوسناک عمل ہے بھارتی حکومت ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران کو ڈرانے دھمکانے سے گریز کرے اور صدر ہائی کورٹ بار نذیر احمد رونگا اور دیگر سینئر وکلاءکو فوری طور پر رہا کرے۔