پشاور،دہشتگردوں کی پولیس چوکی پر فائرنگ،،ایک اہلکار زخمی

25 جولائی ، 2024

پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں پر شرپسندوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے شرپسند فرار ہوگئے، فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔