لوکل گورنمنٹ کے مالی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہینگے، شعیب نوشیروانی

25 جولائی ، 2024

کوئٹہ(خ ن)چیئرمین لوکل کونسلز وفنانس کمیشن صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفرازچاکر خان ڈومکی کی زیر صدارت لوکل کونسلز وفنانس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکریٹری خزانہ بابر خان، سکریٹری بلدیات ولی محمد بڑیچ، اسپیشل خزانہ حبیب الرحمن جاموٹ اور لو کل گورنمنٹ کے آفیسران بھی موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے مالی مسائل دستیاب وسائل میں حل کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے صوبے میں ڈسٹرکٹ و یونین کونسلز کی اختیارات اور مضبوطی کے لیے ہما ری حکومت تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر لوگوں کے مسائل لوکل سطح پر ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے مربوط نظام وضع کرینگے اس موقع پر لوکل گورنمنٹ کے آفیسران و بورڈ کے نمائندوں نے مالی مسائل پیش کیے ڈسٹرکٹ و یونین کونسلز کے فنڈز کے حوالے سے تجاوز یز بھی دیے۔ دونوں وزراء اور شرکاء کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ کونسلز کے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی آبادی اور برابری کی بنیاد پر آئندہ یقینی بنائیں گے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویونین کونسلز کی کا کردگی بہتر بنانے کیلئے فنڈز میں اصافہ ضروری ہے کیونکہ ان کے منتخب نمائیندے لوکل سطح پر عوامی مسائل مو ئثر طریقے سے حل کر سکتے ہیں اور ہمارا تعاون صوبیکے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور یونین کونسلز کے ساتھ رہے گا تاکہ اس کی کاکردگی لو کل سطح پر مزید مؤثر ہوسکے۔