سری نگر(ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے کپواڑہ اور پونچھ اضلاع میں بدھ کو دو الگ الگ حملوں میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں کے علاقے ترمخان لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی اس دوران فوج نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔ علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی بھی مار ا گیا بھارتی فوج نے علاقے میں منگل کے روز آپریشن شروع کیا تھا۔ بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق کپواڑہ میں جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک نان کمیشنڈ آفیسر(این سی او) ہلاک ہو گیا ہے ۔ ادھر مقبوضہ پونچھ کی کر شنا گھاٹی سیکٹر میں زخمی ہونے والا ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ہے ۔ بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق فوجی اہلکار مقبوضہ پونچھ کی کر شا گھاٹی سیکٹر بٹل میں حملہ آووروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔
کوئٹہ جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے آج چیمبر آف کامرس ، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ...
کوئٹہسنیئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نےسول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب...
کراچی اپریشنل وجوہات کی بنا پر مدینہ سے مدینہ سے اسلام آباد کی دو پروازیں پی کے 846، 847، سیالکوٹ پی کے 845 منسوخ...
کراچیاسلام اباد ایئرپورٹ اور اطراف میں بدھ کی شب طوفان بادوباراں کی وجہ سے ریاض کی پرواز پی کے 754 کو سیالکوٹ...
کراچی دبئی سے ماسکو جاتے ہوئے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 987 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں اوچ پاور پلانٹ سے اندرون ملک جانے والی 220 کے وی ہائی ٹرانسمیشن...