کراچی (صباح نیوز)کراچی میں ناردرن بائی پاس پر کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں کراچی پولیس آفس (کے پی او)حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک ہوگیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر موچکو کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک مبینہ دہشت گرد کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، ہلاک مبینہ دہشت گرد کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے پستول اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
کوئٹہ جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے آج چیمبر آف کامرس ، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ...
کوئٹہسنیئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نےسول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب...
کراچی اپریشنل وجوہات کی بنا پر مدینہ سے مدینہ سے اسلام آباد کی دو پروازیں پی کے 846، 847، سیالکوٹ پی کے 845 منسوخ...
کراچیاسلام اباد ایئرپورٹ اور اطراف میں بدھ کی شب طوفان بادوباراں کی وجہ سے ریاض کی پرواز پی کے 754 کو سیالکوٹ...
کراچی دبئی سے ماسکو جاتے ہوئے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 987 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں اوچ پاور پلانٹ سے اندرون ملک جانے والی 220 کے وی ہائی ٹرانسمیشن...