بی آئی ایس پی خواتین کی زندگی بہتربنارہاہے‘ سینیٹرروبینہ خالد

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد(خ ن) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کی غریب خواتین کے لیے امید کی کرن ہے جو انہیں ایک منفرد شناخت اور معاشی طور پر بااختیار بنا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نےجے یو آئی کے سینیٹر عبدالشکور خان اچکزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔شکور خان اچکزئی نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو قلعہ عبداللہ اور چمن اضلاع میں بی آئی ایس پی عملے کی کمی اور بینفیشریز کو درپیش مشکلات سے متعلق تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قلعہ عبداللہ اور چمن میں بیک وقت ایک بی آئی ایس پی عملہ کام کررہا ہے عملہ اور کیمپ سائٹس کی کمی سے بینفشریز کو مشکلات درپیش ہیں جس پر چیئرپرسن نے عملے کی استعداد کار بڑھانے اور بینیفشریز کو درپیش مشکلات کے خاتمے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کا مقصد خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔