کوئٹہ(پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کےصوبائی بیان میں ہرنائی کے علاقے طورخان تنگی میں چار ٹرکوں پر فائرنگ ،جلانے ،تین افراد کو زخمی اور موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ ہاشم میں ایک ٹرک پر فائرنگ ،ڈرائیور نذیر احمد کو شہید اور ساتھی محمد نور کو زخمی کرنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی سے تعبیر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سبی تا ہرنائی، سنجاوی اور دکی میں دہشتگردی، بدامنی اور لاقانونیت پر مبنی واقعات مسلسل ہوتے رہے ہیں اور ان میں معصوم افراد کی شہادتوں کے ساتھ ہمیشہ ٹرکوں اور مائنز پر حملے ہونے اور ان کے جلانے کے واقعات شامل ہیں لیکن ان تمام درجنوں واقعات میں ملوث عوام دشمن ملزموں کی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی اور حکومت ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے جو قابل افسوس اور قابل گرفت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سبی،ہرنائی، شاہرگ، خوست، زردالو، دکی، سنجاوی، لورالائی اور اب پھر دکی و راڑہ ہاشم میں ہونے والے عوام دشمن واقعات سے متعلق عوام میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ یہ تمام واقعات شعوری منصوبہ بندی کے ذریعے ان پشتون معدنی وسائل سے مالا مال علاقوں میں بدامنی اور لاقانونیت مسلط کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام واقعات میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کو یقینی بنا کر حکومت اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کرے ورنہ ان اضلاع اور علاقوں کے عوام اور تمام سیاسی جمہوری پارٹیاں متحد ہو کر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گی۔
کوئٹہ جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے آج چیمبر آف کامرس ، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ...
کوئٹہسنیئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نےسول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب...
کراچی اپریشنل وجوہات کی بنا پر مدینہ سے مدینہ سے اسلام آباد کی دو پروازیں پی کے 846، 847، سیالکوٹ پی کے 845 منسوخ...
کراچیاسلام اباد ایئرپورٹ اور اطراف میں بدھ کی شب طوفان بادوباراں کی وجہ سے ریاض کی پرواز پی کے 754 کو سیالکوٹ...
کراچی دبئی سے ماسکو جاتے ہوئے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 987 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں اوچ پاور پلانٹ سے اندرون ملک جانے والی 220 کے وی ہائی ٹرانسمیشن...