اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے چین کی ثالثی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کی ثالثی میں فلسطینی تنظیموں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے،اس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کے پس منظر میں باہمی اختلافات کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل فلسطینی دھڑوں کی طرف سے بیجنگ اعلامیے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ فلسطینی اتحاد کو آگے بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل تمام دھڑوں کو بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات پر قابو پانے کی ترغیب دیتے ہیں اور ان پر زور دیتے ہیں کہ وہ بیجنگ میں کئے گئے وعدوں اور اس اعلان پر عمل کریں جس پر انھوں نے دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی اتحاد امن و سلامتی، فلسطینی عوام کی خود ارادیت ، مکمل طور پر آزاد، جمہوری ،قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی امنگوں کو آگے بڑھانے کیلئے اہم اقدام ہے۔
کوئٹہ جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے آج چیمبر آف کامرس ، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ...
کوئٹہسنیئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نےسول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب...
کراچی اپریشنل وجوہات کی بنا پر مدینہ سے مدینہ سے اسلام آباد کی دو پروازیں پی کے 846، 847، سیالکوٹ پی کے 845 منسوخ...
کراچیاسلام اباد ایئرپورٹ اور اطراف میں بدھ کی شب طوفان بادوباراں کی وجہ سے ریاض کی پرواز پی کے 754 کو سیالکوٹ...
کراچی دبئی سے ماسکو جاتے ہوئے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 987 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں اوچ پاور پلانٹ سے اندرون ملک جانے والی 220 کے وی ہائی ٹرانسمیشن...