جماعت اسلامی کواسلام آباد انتظامیہ سے دھرنے کی اجازت نہ مل سکی

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جماعت اسلامی کو بغیر اجازت دھرنا دینے کے خلاف کارروائی کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔جماعت اسلامی نے بجلی و گیس بلوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کے روز ڈی چوک میں دھرنا دینا ہے لیکن تاحال اسلام آباد انتظامیہ سے دھرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن اجازت ملے یا نہ ملے ڈی چوک میں دھرنا ضرور دیں گے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اجازت کے بغیر جلسہ یا دھرنا کیا تو کارروائی کریں گے۔