اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ علیم خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے خسارے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں۔ان سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور معاشی لحاظ سے یورپی ممالک انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پرائیوٹائز ہونے والے سارے اداروں میں منافع کمانے اور بہتر کام کرنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے سکھر موٹر وے اولین ترجیح ہے تاکہ پشاور تک روڈ نیٹ ورک مکمل ہوسکے، تجارت کے فروغ کے لئے چین اور وسط ایشیائی ممالک تک روڈ نیٹ ورک مکمل کریں گے۔ملاقات میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی میں بھی فرانس کی مہارت سیفائدہ اٹھا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے مابین دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی بات چیت کی گئی۔
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جمعہ سے برطانیہ میں شروع ہورہا ہے۔ سنسنی خیز مقابلوں پر مشتمل ایونٹ کے...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے وفاقی اور صوبائی حکومت سے...
کوئٹہپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ...
اسلام آباد پاکستان اکنامک سروے 26-2025 کے مطابق، پاکستانی عوام چھ سال پہلے کے مقابلے میں اب گندم، چاول، دالیں،...
اسلام آباد وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے...
کراچی ٹرمپ اور ہیگستھ کا ایران پر حملوں کا پیشگی اعلان، فوجی حکمت عملی پر سوالات،عام طور پر فوجی آپریشنز کی...
کراچی ورلڈ بینک نے تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جنگ عالمی معیشت کیلئے کووڈ کے بعد سب سے بڑا جھٹکاثابت ہور ہی...
اسلام آباد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس فورسز سے ترکیہ بری...