کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کا حج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ حج ادا کرنے کیلئے جاتے ہیں ۔قانونی ویزے نہ ہونے کی وجہ سے مسائل ہوتے ہیں حج انتظامات بہت اچھے تھے انہوں نے کہا کہ بہت ساری سڑکوں پر سایہ نہیں ہے میری تجویز ہے کہ سعودی حکومت مزید سڑکوں پر رفتہ رفتہ سائبان فراہم کرے سوشل میڈیا پر حج انتظامات کے حوالے سے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انکی پولیس اور عوام نے مستعدی سے حجاج کرام کو سہولیات فراہم کیں۔ اس پروپیگنڈے کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی ۔ اگر سعودی حکومت کے انتظامات میں کمی ہوگی تو ہم تنقید بھی کریں گے کہ ان چیزوں کی اصلاح کریں ۔اس وقت سعودی حکومت نے زائرین کی خدمت کیلئے کمر باندھ لی ہے خادم حرمین نے جدت اور وسعت کے زریعے زائرین کو فائدہ پہنچایا ۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ کشمیر ہم نے بیچ دیا یا بزور بازو ہندوستان نے آئین میں ترمیم کرکے ہڑپ لیا اور ہم سالانہ ایک احتجاج اور مظاہرہ کرتے ہیں ۔یہ توجہ طلب مسئلہ ہے مقتدرہ کو اور پوری قوم کو اس پر سوچنا چائیے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے مسلمان کٹ رہے ہیں انکی مدد کی ضرورت ہے ۔سعودیہ کے ساتھ تعلقات برادرانہ اور روحانی ہے مسلم دنیا کو سعودیہ کو اسلامی ریاست اور مسلمانوں کے روحانی مرکز کی نگاہ سے دیکھنی چائیے۔
کوئٹہ جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے آج چیمبر آف کامرس ، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ...
کوئٹہسنیئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نےسول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب...
کراچی اپریشنل وجوہات کی بنا پر مدینہ سے مدینہ سے اسلام آباد کی دو پروازیں پی کے 846، 847، سیالکوٹ پی کے 845 منسوخ...
کراچیاسلام اباد ایئرپورٹ اور اطراف میں بدھ کی شب طوفان بادوباراں کی وجہ سے ریاض کی پرواز پی کے 754 کو سیالکوٹ...
کراچی دبئی سے ماسکو جاتے ہوئے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 987 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں اوچ پاور پلانٹ سے اندرون ملک جانے والی 220 کے وی ہائی ٹرانسمیشن...