کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کا توسیع اجلا س ے مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کی صدارت میں ہوا ۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ودیگر صوبائی ایگزیکٹیوز ، ضلع سینئر معاونین،ضلع وتحصیل ایگزیکٹیوز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں ملک بھر میں 26جولائی کے احتجاجی مظاہرے وجلسوں کے انعقاد کی حمایت اورکوئٹہ کی احتجاجی ریلی اور جلسے کی تیاری کیلئے مختلف تجاویز اور فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس سے پارٹی رہنماؤں عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور سید شراف آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26جولائی جمعہ کو ملک ، پشتون بلوچ صوبے اور کوئٹہ میں عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی سمیت دیگر سیاسی کارکنوں کی فور ی رہائی،ملک کو عالمی تنہائی سے نکالنے، سیاست میں اداروں کے کردار کا خاتمہ ، ملک کو جاری مہنگائی ، بدامنی ، دہشتگردی ، بیروزگاری اور ہمہ جہت بحرانوں سے نکالنے ،بنوں امن مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ، دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر ایک اور آپریشن عزم استحکام کو بند کرنے ، ملک میں از سر نو صاف شفاف ، غیر جانبدارانہ انتخابات کے مطالبات کے عنوان کے تحت کیاجائیگااور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک پر مسلط نااہل ناکام وفاقی وصوبائی حکومتوں سے نجات کیلئے ان احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے وطن دوستی ، جمہوریت پسندی اور احساس ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ مقررین نے کہا کہ 8فروری کو ملک بھر میں انتخابات ہوئے اور عوام نے اپنے حقیقی سیاسی جمہوری پارٹیوں اور نمائندوں کو ووٹ ڈالا اور انہیں کامیاب بنایا جس کے نتیجے میں ملک کی سطح پرکامیابی حاصل کرنیوالوں میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری اوراسی طرح جنوبی پشتونخوا میں پارٹی سات صوبائی اور تین قومی اسمبلی کی نشستوں میں کامیابی حاصل کرچکی تھی لیکن بدقسمتی سے جو فارم 45ہمیں دیئے گئے تھے اس کے برعکس جعلی فارم 45تیار کئے گئے اور اس کے ذریعے فارم47میں کروڑوں ، اربوں کے عیوض لوگوں کو اسمبلی کا نمائندہ بنا دیا گیا۔ اس الیکشن کو پشتونخوامیپ نے پہلے ہی دن مسترد کیا اور اس طرح یہ ملکی انتخابات بدترین دھاندلی زدہ زور وزر اور مداخلت کے انتخابات ثابت ہوئے ۔اور پہلے دن اقوام متحدہ ، امریکہ ،برطانیہ ،آسٹریلیا اور ملک کا قائم کردہ ادارہ فافن سمیت ہر فور م پر اس الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر ماضی میں بھی آپریشن ہوئے اور پھر باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا گیا ، یہاں برملا کہا گیا اور کتابوں میں بھی شائع ہوچکا ہے کہ ہم نے فلاں کو شکست دینے کیلئے جہاد کا اعلان کیا ، ہم نے اتنے لوگوں کو لاکر تربیت دی لیکن ان کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا گیا ۔ جب آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تو اس کے نتیجے میں ہمارے عوام کے گھروں ، مارکیٹوں ، بازاروں کو مسمار کردیا گیا ، بدترین لوٹ ماری کی گئی ، لوگوں کو نقصانات کا ازالہ دینے کی بجائے انہیں اپنے علاقوں سے بیدخل کردیا گیا ، 1200کے قریب پشتون قبائلی زعماء کو چُن چُن کر ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کردیا گیا اور تقریبا70ہزار لوگ جنگ کی نذر ہوئے ۔ آج پھر دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر ایک نئے آپریشن کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں عوام پہلی جنگ اور اس کے اثرات سے نہیں نکلے اور وہ اس نئے آپریشن کی نہ صرف مذمت بلکہ مخالفت بھی کررہے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ پالیسیاں عوام کی منتخب پارلیمنٹ میں تشکیل دی جاتی ہے جب نااہل ، ناکام مسلط حکومتیں عوام دشمن پالیسوں کا انتخاب کرینگی تو ملک مزید بحرانوں میں مبتلا ہوگا ، گزشتہ دنوں گیلامن وزیرکو شہید کیا گیا اگر اس کا کوئی گناہ تھا تو اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ۔بنوں میں امن کیلئے لاکھوں لوگ نکلے ہیں، اس پر امن احتجاج پر فائرنگ اور لوگوں کو شہید وزخمی کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور پر امن احتجاج پر بنوں کے عوام کو داد تحسین پیش کرتے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ عوام کے حقیقی نمائدے اپنے عوام کے حقوق کیلئے اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہیں اور اس لیئے انہیں اسمبلیوں سے باہر رکھا جاتا ہے ۔ مقررین نے کہاکہ حکومت ہر شعبہ زندگی میں بدترین طور پر ناکام ہوچکی ہے اس کئے فارم 47کی بیساکھیوں پر قائم حکومتیں مستعفی ہوکر ملک میں از سر نو صاف شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ضروری ہے ۔ مقررین نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ 26جولائی کے احتجاجی مظاہرے کی بھرپور تیاری ، اناؤسمنٹ کرتے ہوئے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور ضلع کوئٹہ کے تمام عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے نااہل حکمرانوں کیخلاف اپنا ریفرنڈم دیں۔
کوئٹہ جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے آج چیمبر آف کامرس ، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ...
کوئٹہسنیئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نےسول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب...
کراچی اپریشنل وجوہات کی بنا پر مدینہ سے مدینہ سے اسلام آباد کی دو پروازیں پی کے 846، 847، سیالکوٹ پی کے 845 منسوخ...
کراچیاسلام اباد ایئرپورٹ اور اطراف میں بدھ کی شب طوفان بادوباراں کی وجہ سے ریاض کی پرواز پی کے 754 کو سیالکوٹ...
کراچی دبئی سے ماسکو جاتے ہوئے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 987 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں اوچ پاور پلانٹ سے اندرون ملک جانے والی 220 کے وی ہائی ٹرانسمیشن...