اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر قانون اعظم سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس کافی مواد موجود ہے، پابندی سے متعلق وفاقی حکومت سنجیدگی سے سوچ رہی ہے، سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلووں کو دیکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس مبں کبا ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کے تقرری پر بحث کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ میں عام مقدمات کی سماعت متاثر ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ سیاسی کیسز میں بہت مصروف ہوگئی ہے۔سینیٹر حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود اور بار نے بھی ہمیشہ ایڈہاک تقرریوں کی مخالفت کی اس پر سینیٹر ضمیر نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ پر کام کے دبائو کی وجہ سے ججز کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ججز کی تعیناتی میں صوبوں کی نمائندگی کا بھی خیال رکھا جائے۔ سینیٹر انوشے رحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئینی عدالت کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر کے کئی عوامل ہیں۔ مقدمات کی سماعت میں تاخیر کا مسئلہ ججز کی کمی کی وجہ سے ہے۔کسی جج کی صلاحیت میں کمی نہیں ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ایسے مقدمات جو سیاسی ہوں ان کی سماعت ایک بجے کے بعد ہوا کرے۔ سیاسی اور آئینی معاملات کی سماعت کیلئے الگ عدالت ہونی چاہیے۔
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی چنئی:تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے فوراً بعد ٹی وی کے سربراہ سی جوزف وجے نے 200 یونٹمفت...
کراچی جنوبی لبنان میں اسپتال پر اسرائیلی حملے میں دو طبی اہلکار شہید ہوگئے، قلاوے اور تبنین کے علاقوں میں...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
ریاض فوجی کارروائیوں کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی، سعودی عرب نے افواہوں کی تردید کردی ،ریاض...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس نے بھی ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی اس کا غرور ہماری...
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...