PTIپر پابندی ،جعلی حکومت اپنے پائوں پر کلہاڑی مار رہی ہے ، بیرسٹر سیف

25 جولائی ، 2024

پشاور (صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر جعلی حکومت اپنے پائوں پر کلہاڑی مار رہی ہے، مینڈیٹ چورسرکار پی ٹی آئی پرلاکھ پابندیاں لگائیں ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والوں میں نہیں ،علی بابا40چوروں کو پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مینڈیٹ چورسرکار پی ٹی آئی پرلاکھ پابندیاں لگائیں ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والوں میں نہیں، پی ٹی آئی ایک نظریے کا نام ہے اور نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا، عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر شریف خاندان دو بار ملک سے بھاگ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ 20 ماہ سے پابندیوں اور صعو بتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔